ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / اسپورٹس / بلند شہر میں بی جے پی لیڈر کا چالان کاٹنے والی ’’لیڈی سنگھم‘‘شریشٹھا سنگھ کاتبادلہ

بلند شہر میں بی جے پی لیڈر کا چالان کاٹنے والی ’’لیڈی سنگھم‘‘شریشٹھا سنگھ کاتبادلہ

Sun, 02 Jul 2017 21:11:03  SO Admin   S.O. News Service

نئی دہلی،2جولائی(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)گزشتہ ماہ اتر پردیش کے بلند شہر میں ٹریفک قوانین توڑنے پر بی جے پی لیڈر کا چالان کاٹنے والی خاتون پولیس افسر کا تبادلہ کر دیا گیا ہے۔بلند شہر کے سیانا میں سی اوکے عہدے پر تعینات شریشٹھا سنگھ کو بہرائچ بھیج دیا گیا ہے۔بی جے پی کی لیڈر کی دھمکی کے بعد بھی ان پر قانون کا ڈنڈا چلانے والی خاتون پولیس آفیسر کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی، لوگ انہیں ’’لیڈی سنگھم‘‘جیسے القاب سے نواز رہے تھے۔وائرل ویڈیو میں شریشٹھا سنگھ بی جے پی لیڈر کو یہ بھی بتاتی نظر آئیں تھیں کہ قانون سے بالاتر کوئی نہیں ہے،قاعدے قانون توڑنے پر وہ سب کے خلاف ایک اسی ایکشن لیں گی۔بی جے پی لیڈر کے بدسلوکی کرنے پر خاتون افسر نے انہیں حد میں رہنے تک کی ہدایت بھی دی تھی۔
اسی سال 23جون کو سیانا میں چیکنگ کے دوران جب ضلع پنچایت ممبرپرویش دیوی کے شوہر پرمود لودھی کو پولیس نے بغیر ہیلمیٹ اور بغیر کاغذات کے موٹر سائیکل چلاتے پکڑا اور چالان کیا تو وہ سی او سیانا شریشٹھا سنگھ ہی بھڑگئے۔پرمود لودھی نے سی او سے بھی بدتمیزی کی، جس کے بعد ان کے خلاف سرکاری کام میں رکاوٹ ڈالنے کے معاملے میں ایف آئی آر درج کراکر گرفتار کر لیا گیا۔جب پرمود کو عدالت میں پیش کرنے کے لئے لے جایا گیا تو وہاں بڑی تعداد میں بی جے پی لیڈر کے حامی پہنچ گئے اور پولیس کے خلاف نعرے بازی کرنے لگے۔انہوں نے الزام لگایا کہ پولیس نے ان سے چالان کے نام پر دو ہزار روپے مانگے۔
واضح رہے کہ اتر پردیش کی حکومت نے بڑے پیمانے پر پولیس افسران کے تبادلے کئے ہیں۔یوپی کے 244ڈپٹی ایس پی (سی او)کے تبادلے کر دیئے ہیں۔حکومت نے 44آئی اے ایس اور 6پی سی ایس افسروں کا تبادلہ کیا ہے۔


Share: